کراچی: ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کا کہنا ہے کہ حساس معاملہ ہے ہماری ایک ٹیم سفورہ گوٹھ میں واقع دی ہئیرکس اسکول کا دورہ کرے گی اور خفیہ کیمروں کا جائزہ لیا جائے گا۔
کیمرے کتنا عرصہ قبل اور کیوں لگائے گئے تھے تمام تفصیلات لیں گے اور ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے باریک بینی سے معائنہ کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم سے بھی تفصیلات حاصل کریں گے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض اور ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی میں رابطہ ہوا ہے۔ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کے خلاف سائبر کرائم کو کمپلئین کردی گئی ہے۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ ٹیم کچھ ہی دیر میں اسکول پہنچ کر اپنا کام شروع کرے گی۔