کراچی: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس۔
ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15ستمبر کو ہی کھلیں گے اور متفقہ فیصلے کی روشنی میں سندھ میں اسکول 15 ستمبر سے ہی کھلیں گے۔
ترجمان نے کہا کہہ 15 ستمبر سے قبل کسی کو اسکول کھولنے کی اجازت نہیں ہے اور 15 ستمبر سے قبل اسکول کھولنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ کے پی کے حکومت کی تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی جس کی تمام صوبوں نے مخالفت کردی۔ اسکول کھولنے سے قبل سات ستمبر کو ایک بار پھر اجلاس بلا کر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔