برطانوی انتخابات میں رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کو کہیں کا نہیں رکھا، لیبر پارٹی نے میدان مار لیا

0
24

کراچی: برطانوی انتخابات میں رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کو کہیں کا نہیں رکھا اور لیبر پارٹی نے میدان مار لیا۔ 650 کے ایوان میں قطعی اکثریت  سادہ اکثریت 326 پر بنتی تھی، لیبر پارٹی 410 لے گئی۔ مسلمانوں کی بڑی تعداد نے آخری دنوں میں لیبر پارٹی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ کنزرویٹو  کی 131، لب ڈیم 61، ریفارم  پارٹی 13 گرین پارٹی 1 ایگزٹ پول۔ لیبر پارٹی نے 209 نئے حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔

کیر اسٹارمر نئے وزیراعظم ہوں گے۔ اسرائیل کے بارے میں ان کے موقف پر بھی مسلمان اعتراض کرتے رہے ہیں۔ برطانیہ میں مخلوط حکومت کے خطرات ختم ہوگئے۔

ہندوستان کے برعکس برطانیہ میں ایک ہی مرکزی  ایگزٹ پول ہوتا ہے۔ 14 سال تک قدامت پسندوں کی حکومتوں نے ملک کی معاشی حالت ابتر کردی ہے امیگریشن کے مسائل جنم لے ریے ہیں۔ کیر اسٹارمر  اپنی بھر پور اکثریت کے ساتھ معاشی سماجی اور صحت سے متعلق اصلاحات کرسکیں گے۔

سرکاری نتائج بھی آنے شروع ہوگئے اور 10 میں سے 9 نتائج میں لیبر پارٹی کی کامیابی ممکن ہوگئی۔ 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں