سینئیر صحافی و اینکر ارشد شریف نے مخبری کرنے پر یوٹیوبر صدیق جان کی دُھلائی کردی

0
158

گوادر: سینئیر صحافی و اینکر ارشد شریف نے یوٹیوبر صدیق جان کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کو مخبری اور اہل خانہ پر تنقید کرنے کی وجہ سے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاتوں، گھونسوں سے دھو ڈالا۔

اسلام آباد سے صحافیوں کے ہمراہ گوادر گئے باوثوق زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا گوادر میں افتتاح سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد سے صحافیوں کا ایک وفد گوادر پہنچا تھا اور رات کے کھانے پر سب صحافی مختلف ٹیبل پر کھانے کا انتظار کررہے تھے۔ سینئیر صحافی اور اینکر ارشد شریف بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیبل پر بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی یوٹیوبر صدیق جان پاس سے گزرنے لگے تو ارشد شریف اُٹھے اور کہا کہ میری فیملی پر تنقید کیوں کررہے ہو اور منہ پر گھونسا رسید کردیا، جس پر ساتھ بیٹھی ہوئی ٹیم نے صدیق جان کو لیٹا کر لاتوں مکوں کی بارش شروع کردی۔ سیکیورٹی ہلکاروں نے صدیق جان کو چھڑوایا اور تشدد کے باعث صدیق جان کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔
 
ذرائع کا بتانا ہے کہ صدیق جان کو مارنے کی اصل وجہ صدیق جان کی طرف سے ارشد شریف کی اسٹیبلشمنٹ کو مسلسل مخبری تھی۔ جو وہ اسٹیبلشمنٹ کو کررہے تھے جس پر ارشد شریف کو غصہ تھا۔

سوشل میڈیا پر سینئیر صحافی و اینکر ارشد شریف کے خلاف تحریک انصاف کی طرف صدیق جان کے حق مختلف ٹرینڈ چل رہے ہیں جس میں ارشد شریف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں