اقوام متحدہ کی غلط اطلاعات، افواہوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپیل

0
72

کراچی: کورونا وائرس کے تناظر میں غلط اطلاعات، افواہوں کے بے ہنگم پھیلاؤ کا گھمبیر مسئلہ پیدا ہوگیا۔

اقوام متحدہ کی عالمی سطح پر غلط اطلاعات اور افواہوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپیل کردی۔ اقوام متحدہ کی ٹویٹ کے مطابق غلط اطلاعات، کورونا وبا سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں اور غلط اطلاعات عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل، سائنسی رہنمائی کو مسخ کر رہی ہیں۔ ہم سب غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کیخلاف بھرپور ایکشن لے سکتے ہیں اورکوئی بھی اطلاع کسی دوسرے تک پہنچانے سے پہلے تصدیق کریں۔

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس سے خبروں کی تصدیق اور چانچ پڑتال کیلئے ایک صحافتی خاکہ بھی ٹویٹ کیا ہے۔ ہر صورت جانیں کہ اطلاع کہاں سے آئی؟ ذرائع کیا ہیں؟۔ یہ بھی تصدیق کری‍ں کہ اطلاع کب شائع ہوئی؟ آپ کیوں شیئر کر رہے ہیں؟۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں