فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات

0
64

کراچی: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات۔ ملاقاتے کے موقع پرڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 پاکستان نے ہمیشہ مظلوموں کی بلا تفریق رنگ ونسل و مذہب حمایت کی ہے اور پاکستان فلسطین کے مسئلہ کے منصفانہ حل کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کو سراہتا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں صہیونی بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں یہودیوں کی بہت بڑی تعداد موجو دہے جو صہیونیوں سے الگ ہے۔

سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن صابر ابو مریم نے کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق عوامی آگہی کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان دن رات کوشاں ہے اور سینیٹ میں اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے۔

سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ  فلسطین، فلسطینیوں کو ملنا چاہئیے، اسرائیل کا فلسطین میں قیام عالمی طاقتوں کی بہت بڑی غلطی تھی اور فلسطین کا زکی حمایت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان کسی مذہب کے خلاف ہیں بلکہ اسرائیل کا وجود دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں