سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا تبادلہ کردیا

0
61

کراچی: سندھ حکومت نے کرپشن کے الزامات پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا تبادلہ کردیا۔ فیاض عالم سولنگی کو کرپشن، زمینوں کی الاٹمنٹ اور کورونا متاثرین کے راشن فنڈز میں خرد برد پر ہٹایا گیا۔ سینکڑوں شہریوں نے ڈی سی پر جعلی فہرست بناکر راشن دینے کا دعویٰ کیا تھا۔

فیاض عالم سولنگی کی جگہ محکمہ فنانس کے افسر سلیم اوڈھو کو ڈی سی ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ہٹائے گئے ڈی سی کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات کا آغاز کردیا اور ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی اور سیکریٹری بلدیات نے بھی فیاض عالم کے خلاف رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں