سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات تھم نہ سکے

0
30

حیدرآباد: سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات تھم نہ سکے۔ حسین آباد تھانے کی حدود میں 2 بچے کتے کے کاٹنے کا شکار بن گئے۔ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کے نام 10 سالہ بچی امیسہ اور 12 سالہ عبدالاحد ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حسین آباد دریا بند کے قریب سیکڑوں کی تعداد میں کتے موجود ہیں خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ بلدیہ کے عملے کو بارہا درخواستوں کے باوجود کتوں کا خاتمہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے آج بھی کتے نے بچے کو کاٹا وہان موجود لوگوں نے پاگل کتے سے بچے کو بچایا۔ دونوں بچوں کو اسپتال میں طبی امداد اور ویکسین لگادی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں