میں ان سب حوالوں کی تردید کرتا ہوں، فاروق ستار

0
37

کراچی: سی ٹی ڈی کے باہر فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی سی ٹی ڈی تحقیقات کررہا ہے جو تحقیق ہوئی ہے جو ملّزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ وابستگی ظاہر کی ہے اور  ملزمان کی جانب سے میرا حوالا دیا گیا ہے۔ میں نے بڑے اعتماد کے ساتھ ہونے والی تحقیق پر واضح جواب دیا ہے۔ مبینہ طور پر جو ملزمان ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مجھ جو تعلق جوڑا ہے اور میں ان سب حوالوں کی تردید کرتا ہوں

انہوں نے کہا کپ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہ ہے نہ تھا نہ ہوسکتا ہے اور اگر میں اس کی تفصیل میں جاؤنگا کو تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس وقت جو بھی سیاسی جدوجہد جاری ہے اس میں زیرو ٹالرنس ہوگا۔ 23 اگست کے بعد کی پریس کانفرنس میں بھی اسی پالیسی پر چال رہے ہیں اور ماضی میں بھی ہمیں ایسے عناصر سے جوڑا گیا تو اس کی تدید کی گئی ہے۔

ہم ایک پارٹی سے تیس سے پینتیس سالوں سے وابستہ رہے اور اگر وہاں کسی کا آنا جانا ہوا ہو یا کسی نے تصاویر کھچوائی ہو اس سے اگر جوڑا گیا تو یہ مناسب نہیں ہے۔ ایف آئی آر میں ہمارا نام نہیں اور پوچھا گیا کہ کیا گرفتار ملزمان سے آپ کا کاوئی تعلق ہے تو میں نے تردید کی۔ ماضی میں ہماری یہ شکایت رہی ہے، سیاسی بنیادوں پر کسی نہ کسی کو جوڑا جاتا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں