کراچی: پاکستان میں پولیو کے کیس رپورٹ ہونے کا معاملے پر سندھ حکومت نے عید کی چھٹیوں کے بعد پولیو مہم موثر انداز میں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت
نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں داخل ہونے والی ٹرین، بس، کوچ میں سوار 5 سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔ تمام بڑے بس اڈوں اور ٹول پلازہ پر بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ عوام پولیوٹیم کے ساتھ تعاون کرے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ گزشتہ 2 سال میں سندھ میں کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔