حساس ادارے، گارڈن پولیس کی مشترکہ کارروائی، جعلی کرنل اپنے ساتھی جعلی انسپکٹر سمیت گرفتار

0
172

کراچی: حساس ادارے اور گارڈن پولیس کی مشترکہ کارروائی حساس ادارے کا جعلی کرنل اپنے ساتھی جعلی انسپکٹر سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم امداد بلوچ عرف کرنل عمران اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کا ساتھی محمد سیفل بھی خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر متعارف کرواتا تھا۔ گرفتار ملزم پولیس سنئیر افسران کو حساس ادارے کا کرنل متعارف کروا کر لینڈ گربیر اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو سپورٹ کرتا تھا اور خود بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار ملزمان نے اورنگی کے رہائشی احتشام اور حمدان سے جعلی کارڈ بنوائے۔ ملزمان کے ساتھیوں احتشام، امام بخش میرالی اور میجر کلیم عرف میجر شجاع کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار جعلی کرنل عمران نے سات شادیاں کیں۔ ملزم نے سسرالیوں کو بھی حساس ادارے کا افسر متعارف کروایا۔ گرفتار جعلی کرنل عمران زمینوں پر قبضے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم جعلی انسپکٹر محمد سیفل سندھ اور بلوچستان میں ضلعی اور پولیس افسران کو فون کرکے غیرقانونی کام کروانے کی کوشش کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور حساس ادارے کے جعلی کارڈز بھی تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں