لاہور: ذرائع کے مطابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرنٹ مین فرح خان دبئی فرار ہوگئیں۔ فرح خان کا نام فرحت شہزادی ہے جو 3 اپریل کی صبح روانہ ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فرح خان کے خاوند احسن جمیل 31 مارچ کو امریکا روانہ ہوئے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق دونوں میاں بیوی پر باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں تھی، کسی کو الزامات پر باہر جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے فرح خان پر ٹرانسفر، پوسٹنگ اور دیگر معاملات میں پیسے لینے کا الزام لگایا ہے۔