کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی نے بنوں کینٹ میں فتنہ خوارج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، پاک فوج کی جوابی کاروائی میں انہیں واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں. دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں افواج پاکستان اور قوم کے عزم مصمم کو کمزور نہیں کرسکتے شہید ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی قربانیوں ملکی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا.
سیکورٹی فورسز ملک کو بچانے کے لئے بے بہا قربانیاں دے رہی ہیں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے، ملک دشمن عناصر کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں پاکستانی قوم ایک قوم ہے اور ہماری سیکورٹی فورسز ہمارا مان ہیں جو ملک میں فتنہ خوارج اور ملک دشمنوں کے خلاف موثر کردار ادا کرہی ہیں، ایم پی پی کا نعرہ یہی ہے کہ میری پہچان پاکستان ریاست اور اسکے ادارے قوم کی ریڈ لائن ہیں، دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچانے کے لئے ہم اپنی فوج کے قدم بہ قدم ساتھ ہیں اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔