کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) گارڈن تھانے کی لیڈیز کانسٹیبل کو ہیڈ محرر اور منشی کی جانب سے دھمکیاں، میرے تعلقات ایس ایس پی، ڈی ایس پی تک ہیں میں تمہیں دیکھ لوں گا، لیڈیز کانسٹیبل کو دھمکی، لیڈیز کانسٹیبل نے حراساں کرنے کی شکایت آئی جی سندھ کو کردی۔
گارڈن تھانہ ذرائع کے مطابق گارڈن تھانے کے ہیڈ محرر شاہد جنجوہ اور منشی شہروز کی جانب سے لیڈیز کانسٹیبل سویرا کو حراساں کرنے کی غرض سے شدید دھمکیاں دے ڈالی، لیڈیز کانسٹیبل سویرا پولیو مہم کی ڈیوٹی پر بھٹی کمپاؤنڈ نزدیک رنچھوڑ لائن بس اسٹاپ پولیو ٹیم کے ساتھ صبح روانہ ہوئی، واپسی پر لیڈیز کانسٹیبل سویرا گارڈن تھانے پہنچی تو گارڈن تھانے کے ہیڈ محرر شاہد جنجوہ اور منشی شہروز نے لیڈیز کانسٹیبل سویرا سے غیر اخلاقی گفتگو کی جس پر لیڈیز کانسٹیبل سویرا نے انہیں ان کے اس غیر اخلاقی عمل سے روکا اور اعلی افسران سے شکایت کرنے کا بھی کہا جس پر ہیڈ محرر اور منشی نے لیڈیز کانسٹیبل سویرا کو ایس ایس پی اور ڈی ایس پی سے تعلقات کی دھمکیاں دیں اور حراساں کیا، ساتھ ہی لیڈیز کانسٹیبل سویرا کی حاضری کو غیر حاضر لکھ دیا جبکہ غیر حاضر ہونے والی لیڈیز کانسٹیبل علینہ کی حاضری لکھ دی، جس پر لیڈیز کانسٹیبل سویرا نے آئی جی سندھ کے شکایت سیل میں ہیڈ محرر شاہد جنجوہ اور منشی شہروز کی شکایت درج کروا دی۔
شکایت درج کروانے کے بعد لیڈیز کانسٹیبل سویرا کو گارڈن تھانے کے ہیڈ محرر اور منشی کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیڈیز کانسٹیبل سویرا نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے ہراساں کرنے کے معاملے پر فوری ایکشن لیں اور گارڈن تھانے کے ہیڈ محرر اور منشی کو فلفور معطل کرکے انکوائری کنڈکٹ کروائیں۔