کوئٹہ: سانحہ مچھ واقعے کے متاثرین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری۔ سانحہ مچھ ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کے آنے تک دھرنا جاری رکھیں گے. ورثاء کے وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ہمیں ٹارگٹ کیا جاتا لیکن اس کے باوجود حکومت ہمیں تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ ہزارہ برادری کو اس ملک کا حصہ ہی نہیں سمجھا جاتا ہے۔