رواں سال کا آخری سورج گرہن کل ہوگا

0
94

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29 پر ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں