مسلم لیگ نواز کے رہنما بشیر میمن کی پیر پگارا سے اہم ملاقات، نواز شریف کا اہم پیغام پہنچادیا

0
43

کراچی: جی ڈی اے کے اہم الیکٹبلز کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر پیر پگارا ناراض ہوگئے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنانے کے لیے پیر پگارا خود میدان میں آگئے۔ مسلم لیگ ن اورجی ڈی اے اتحاد بنانے کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مسلم لیگی رہنما بشیر میمن کی رات گئے پیرپگارا سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، اتحاد کے امکانات پر گفتگو دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عام انتخابات میں ہرحلقےسے پیپلزپارٹی کوٹف ٹائم دیا جائیگا اور ملاقاتوں کاسلسلہ مزید جاری رکھنےاورجلد دوسری ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشیرمیمن نے پیرپگارا کو میاں نوازشریف کی طرف سے اہم پیغام بھی پہنچایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں