کراچی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 0.82 فیصد سستا ہوگیا اور امریکی خام تیل 60 سینٹس کمی سے 80.25 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ دو روز میں امریکی خام تیل 4.70 فیصد سستا ہوا ہے۔
2 دو روز میں بینچ مارک لندن برینٹ آئل 3.80 فیصد سستا ہوا ہے جبکہ امریکی میں خام تیل کے ذخائر 6 ہفتوں میں پانچویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔
خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند سطح پر پہنچنے پر ریفائنریز کیجانب سے خریداری کم ہوگئی۔