ہسکول انتظامیہ 5 ارب قرضہ ادائیگی کے لیے سندھ ہائی کورٹ طلب

0
30

کراچی (مدثر غفور) سندھ ہائی کورٹ میں نجی بینک کی دائر کردہ آئینی پٹیشن برخلاف پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کرنے والی کمپنی ہیسکول سے 5 ارب روپے سے زائد قرضہ وصولی کے لیے ایڈیشنل رجسٹرار نے 20 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ نے ہیسکول کے ذمہ واجب الادا مجموعی رقم کا حجم 5 ارب 82 کروڑ 26 لاکھ 24 ہزار 391 روپے 84 پیسے کا دعوی کیا ہے۔ مذکورہ معاملے کی سنوائی 20 اکتوبر کو ہوگی۔ اس حوالے سے نوٹس چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ارسال کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں