ڈسٹرکٹ جیل و اصلاحی مرکز ملیر کا سزا یافتہ قیدیوں کے لئے 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان

0
6

کراچی: (رپورٹ: ایم جے کے) ڈسٹرکٹ جیل و اصلاحی مرکز ملیر کراچی نے تمام سزا یافتہ قیدیوں کے لئے 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کردیا، یہ معافی یوم استحصال کے موقع پر پاکستان کی یوم آزادی کے سلسلے پر دی جا رہی ہے، یہ معافی سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

ترجمان ملیر جیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل و اصلاحی مرکز ملیر کراچی کے تمام سزا یافتہ قیدیوں کے لئے 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے، سندھ پریزنز اینڈ کریکشنل سروسز رولز 2019 کے قاعدہ 788(1)کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے دستخط کنندہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل و اصلالحی مرکز ملیر کراچی میں قید تمام سزا یافتہ قیدیوں کے لئے ساٹھ دن کی خصوصی معافی کا (آئی آئی او جے کے) اعلان کیا جاتا ہے، یہ معافی یوِم استحصال کے موقع پر دی جارہی ہے جو کہ بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اگست 2025 کو پاکستان کی یوِم آزادی کے سلسلے میں دی جا رہی ہے، 14چھ سالہ فوجی محاصرے کی یاد میں اور یہ خصوصی معافی درج ذیل قیدیوں پر لاگو نہیں ہو گی
جن میں سزائے موت کے قیدی، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، بغاوت میں ملوث قیدی، دہشت گردی کے جرائم جیسا کہ انسداد دہشت گردی، دوسرا ترمیمی آرڈیننس 1999 میں بیان کیا گیا ہے کاروکاری یا غیرت کے نام پر قتل، زنا حدود آرڈیننس 1979 کی دفعہ 10 کے تحت، پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 کے تحت جرائم کے تحت اور 365-اے دفعہ 346-اے اغواء/بچوں کے اغواء، ڈکیتی دفعہ 394 کے تحت، رہزنی/ڈکیتی دفعہ 396-395 کے تحت، منشیات کے جرائم، فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت جرائم میں ملوث قیدی، یہ خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں، یہ معافی قاعدہ 788 (2) سندھ پریزنز اینڈ کریکشنل سروسز رولز 2019 کے مطابق ہر مستحق قیدی کے ہسٹری ٹکٹ اور ریمی شن شیٹ پر درج کی جائے گی، مزید یہ کہ 7 قیدیوں کو اس جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جبکہ 32 خصوصی معافی سے مستفید ہونے والے قیدیوں کی تعداد ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں