لاطینی امریکہ کی ماڈل’ مس وینزویلا کا ٹائٹل جیتنے والی آریانا ویرا چل بسی

0
58

کراچی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریانہ کچھ ہفتہ قبل ایک خطرناک کارحادثے کا شکار ہوئی تھیں تاہم ماڈل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہیں۔

ماڈل کی والدہ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ آریانہ 19 جولائی کو کام سے گھر لوٹ رہی تھیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلنڈو میں جھیل نونا کے قریب ڈرائیونگ کے دوران انہیں نیند آگئی جس کے باعث ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مس وینزیلا کی صحت بہتر ہورہی تھی تاہم انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ چل بسی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں