اسلام آباد: نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔31 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 966 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
اب تک 388378 اسکوائر کلومیٹر تقریباً 9.55 کروڑ ایکڑ رقبہ پر سروے اور 9297 اسکوائر کلو میٹر تقریباً 94۔22 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5082 سے زائد افراد اور 648 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 234128 ایکڑ پر سروے اور 988 ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔ سروے میں 2282 افراد بشمول پاک فوج اور 323 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں83۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 849210 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 93900 ایکڑ پر سروے اور 4 اضلاع شہید بےنظیرآباد، تھرپارکر، خیرپور، نوشیروفیروز میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2217 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد بشمول پاک فوج اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 150110 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں 196918 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 865 افراد بشمول پاک فوج اور 109 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 44۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔
صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 397558ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع خضدار،آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی،دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب اور زیارت میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 3627 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد بشمول پاک فوج اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں25۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1140287 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔