اسلام آباد: حکومت پاکستان نے شہریوں کو فراڈ سے بچنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ فراڈ سے بچیں، پلے سٹور سے یہ دو ایپس ہرگز ڈاؤن نہ کریں۔ اولیو کیش ایپس (Olivecash) اور بروقت (Barwaqt) ایپس فراڈ ایپس ہیں۔
اس سلسلے میں حکومت نے بھی تمام اعلی حکام کو ایڈوائزری جاری کردی ہے کہ بروقت ایپ اور اولیو کیش ایپلیکیشن آپ کو قرض دینے کا کہہ کر آپ کا پرسنل ڈیٹا لینے کے بعد آپ کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتی ہیں۔ اولیو کیش اور بروقت ایپلیکیشن پر انفارمیشن دینے سے متعلق ہدایات پر انہیں کوئی معلومات نہیں دینی ہیں۔