اسٹیل مل ملازمین کا کئی گھنٹے سے دھرنا جاری

0
355

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی بڑی تعداد تاحال دھرنا دیئے بیٹھ گئی اور ابھی تک کوئی بھی حکومتی نمائندہ مذاکرات کے لیے نہیں پہنچا۔

اسٹیل ملز ملازمین نے اسٹیل مل کالونی کے گیٹ پر دھرنا دے دیا ہوا ہے جبکہ مظاہرین ای سی سی کی کمیٹی میں نو ہزار سے زیادہ ملازمین کو جبری طرح گھر بھیجنے کی منظوری نامنظور کی شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

دھرنے میں تمام ٹریڈ یونینز کے عہدیداران اور ورکر شامل ہیں  اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔

یاد رہے گزشتہ روز انصاف ہاؤس کراچی پر بھی سی بی اے رہنماؤں اور اسٹیل مل ملازمین نے دھرنا دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں