پاکستان اسٹیل ملازمین برطرف’ خبر سُن کر2 ملازمین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

0
484

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز ملازمین برطرف کی خبر سُن کر2 ملازمین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ایک طرف کورونا وائرس نے پاکستانیوں کو موت کے گھاٹ اُتار رہا ہے تو دوسری طرف وفاقی حکومت اسٹیل ملز ملازمین کیلئے کوروناوائرس ثابت ہوئی اور لاک ڈائون میں دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9350 ملازمین کو جبری طور پر برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان اسٹیل ملازمین برطرف کی خبر سن کر اسٹیل ملز کے دو ملازم سرفراز احمد اور یونس بلوچ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔

سرفراز احمد اسکلڈ ورکر اسٹیل ٹاوُن ڈیپارئمنٹ مکان نمبر 1237 گلشن حدید فیز 2 نے جب اسٹیل مل سے برطرفی کا پتہ چلا ان کو ہارٹ اٹیک ہوا جس پر موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گئے جبکہ محمد یونس بلوچ جو ایس ایم ڈی میں ڈیوٹی کرتے تھے اور برطرفی کا سنتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں

پاکستان اسٹیل ملز کے مزدور رہنمائوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ یہ تحریک انصاف حکومت صرف ان دو مزدوروں کی قاتل نہیں بلکہ 9350 مزدوروں کی لاکھوں کی تعداد جنکی کی سر پرستی یہ 9350 مزدور کرتے ہیں انکا قتل بھی عمران خان اور اسکی حکومت پر ہے۔ مزدوردشمن فیصلے کے نتائج سامنے آنے لگ گئے ہیں اور ہمارے پیارے دوست محمد یونس بلوچ جو ایس ایم ڈی میں ڈیوٹی کرتے تھے اور برطرفی کا سنتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں