عالمی یوم آزادی صحافت :جدہ میں تقریب

0
7

جدہ (شین نون) جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی قدیم تنظیم “پاکستان جرنلسٹس فورم” نے عالمی یوم صحافت کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا، جس کی صدارت فورم کے صدر معروف حسین نے کی، نشست میں موجود صحافیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کیلئے اس خاص دن کا تعین اقوام متحدہ کے اداروں نے 1993ء میں کیا تھا مگر یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ پاکستان میں صحافی 1970ء اور 1978ء میں اپنے روزگار اور ملک میں آزادی صحافت کی آواز اٹھاتے رہے ہیں جس میں پاکستان میں صحافیوں نے قربانیاں دیں، جیل کی صعوبتیں برداشت کیں جس سے پاکستا ن کی حکومتیں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہیں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ مگر بدلتی عالمی تناظر میں پاکستان میں اس اہم ستون و شعبے میں ناتجربہ کار نام نہاد کچھ گھس بیٹھیے آگئے ہیں جو صحافتی فضاء کو مکدر کررہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہم پاکستان کے اہم ترین دوست ملک سعودی عرب میں رہ کے بھی اپنے قلم کو رضاکارآنہ اور شفاف طو ر پر استعمال کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاک سعودی دوستی کو مزید صحافتی ثقافتی تجربوں سےفروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں،۔

مقررین نے کہا کہ ہر ملک میں آزادی صحافت ضروری ہے کیونکہ یہ جمہوریت، احتساب اور عوام کے جاننے کے حق کی حمایت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ایک آزاد پریس کرپشن، طاقت کے غلط استعمال اور حکومتی بدانتظامی کی تحقیقات کرتا ہے اور اسے بے نقاب کرتا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آزادئی صحافت آمریت کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ قلم کو ہاتھ میں رکھنے والے کا فرض ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہیں، پسماندہ کمیونٹیز کی اصلاح کیلئے آواز اٹھائے اور حکام پر کارروائی کے لیے دباؤ ڈالے۔

مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں صحافیوں کو مشورہ دیا کہ ایک آزاد پریس غلط معلومات اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے متنوع نکتہ نظر اور حقائق پر مبنی معلومات تک رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ پاکستان کے سپہ سالار نے فیک نیوز کا رجحان ختم کرنے پرزور دیا ہے، یہ بات خوش آئند ہے، گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کا تمام میڈیا ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان دشمن میڈیا کے زہریلے پروگنڈوں پر غالب ہوچکا ہے جو پاکستان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کررہے ہیں، اس کا اصل صحافتی اقدار سے دور کا بھی واسطہ نہیں، نشست میں موجود صحافیوں اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پاک سعودی دوستی کی مزید مضبوطی کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائینگے اور حقیقی صحافتی اقدار کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

نشست میں پی جے ایف کے عہدیدارن اور معروف صحافیوں، شاہد نعیم، چوہدری خالد چیمہ، محمد عدیل، مریم شاہد، اسد اکرم، امانت اللہ، امیر محمد خان اور دیگر نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں