روس میں سابقہ ملکہ حسن کو ان کے دوست نے ہی گلہ کاٹ کر قتل کردیا

0
108

کراچی: برطانوی میڈیا کے مطابق 33 سالہ روسی حسینہ اولگا شلیا مینا گزشتہ 5 روز سے لاپتہ تھیں جس پر ان کے اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی، پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا اور تلاش کے دوران روس کے قصبے نوووڈ وینکس سے روسی حسینہ اولگا کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی۔

روسی حسینہ کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور سراغ لگاتے ہوئے اولگا کے دوست 40 سالہ فیاچیسلاف تک جاپہنچی، پولیس کی تفتیش کے دوران روسی حسینہ کے دوست نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ہماری دوستی تھی تاہم چند روز قبل اولگا نے روسی حسینہ کا ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد مجھے ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں وہ اس کا استعمال کرکے کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی نہ کرلے۔

روسی حسینہ کے دوست نے مزید بتایا کہ ٹائٹل جیتنے کے بعد ہمیشہ میں خوف میں مبتلا رہتا تھا اور اسی ڈر کی وجہ سے ایک دن میں اس کو جنگل میں لے گیا جہاں میں نے اس کا سر قلم کیا اور لاش برف میں چھپادی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں