پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ’ ملازمین کو ریٹائرمنٹ بینیفٹ نہ ملنے پر عدالت برہم

0
77

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ پر ملازمین کو ریٹائرمنٹ بینیفٹ نہ ملنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت نے پاکستان اسٹیل، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت خزانہ سے فنڈز کی فراہمی کی رپورٹس طلب کرلی۔ ملازمین کے آؤٹ اسٹنڈنگ واجبات اور ان کی فراہمی کی رپورٹس 13مارچ کو عدالت میں پیش کی جائیں۔

جسٹس کے کے آغا نے پوچھا کہ درخواست گزاروں کے واجباتِ کہاں استعمال ہورہے ہیں، یہ اہم معاملہ ہے، ملازمین کے واجبات نہ ملنا مہذب ملکوں میں ڈاکہ سمجھا جاتا ہے۔

ملازمین نے درخواست میں الزام لگایا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں، لیکن اسٹیل ملز انتظامیہ اسے کہیں اور استعمال کرتی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ الزام ثابت ہوگیا تو ذمہ داران جیل جا سکتے ہیں۔

جسٹس کے کے آغا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز انتظامیہ کو کسی بھی غلط بیانی کے قانونی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

حسیب جمالی ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد درخواست گزاروں کو کئی سالوں سے گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈز سمیت واجبات نہیں دیئے جارہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں