منافقت کی سیاست دفن کرنے کا وقت آگیا ہے، فردوس عاشق اعوان‏

0
44

لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ‏منافقت کی سیاست دفن کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں آئینی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پی ڈی ایم نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کیا اور پی ڈی ایم نے قوم سے معافی کے بجائے عوام کو بے توقیر کیا ہے۔ سادہ اکثریت کیلئے172ووٹ چاہیے،ہماری امیدوار نے 174 ووٹ لیے۔ ان کا امیدوار وقتی طور پر جیتا ہے، نظریہ عمران خان کا جیتا ہے۔ ی ٹی آئی سینیٹ کی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور لین دین اور گٹھ جوڑ کر کے سیاست کا جنازہ نکالا گیا ہے۔

فردوس عاشق‏ اعوان نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہشمندوں کو ناکامی کا سامنا ہوا۔ ‏ن لیگ کو خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے ایک نشست بھی نہ مل سکی۔ عمران خان نے ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں