قومی اسمبلی نےحکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

0
36

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہے۔ موجودہ حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ حکومت نے انتخابات سے قبل بڑے دعوے کئے اور ڈھائی سال میں حکومت نے ایک بات پر بھی عمل نہیں کیا۔ میگا پروجیکٹ تو دور چھوٹا پروجیکٹ تک شروع نہیں کیا جاسکا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالے لوگ بھاگ گئے۔

انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم اور انکی ٹیم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے اور وزیراعظم کے پاس استعفی اور خودکشی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ اگر وزیراعظم اب بھی استعفی نہیں دینگے تو پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوگی۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی ہمارے تحفظات ہے۔

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ پورے ملک میں سینیٹ انتخابات خیریت سے ہوئے ہیں۔ سینیٹ انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہے۔ قومی اسمبلی نے آج حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد حکومت کے رہنے کا جواز نہیں ہے۔ قومی اسمبلی سے آنیوالے نتائج حکومت پر عدم اعتماد ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں