کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

0
38

اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 40 ہزار 473 ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں مزید ایک ہزار519 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار904، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار191، اسلام آباد میں 44 ہزار921، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 987 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں میں سے 1559 مصدقہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں