کراچی: نارتھ ناظم آباد ٹائون میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی، صوبائی اسمبلی جمال احمد، ٹائون آرگنائزر شہزور ابراہیم اور جوائنٹ و بلدیاتی انچارج فیضان اقبال کی کاوشوں سے یوسی 18 قادری مارکیٹ پر عوام کی سہولت کے لیے نادرا وین کا انتظام کیا گیا۔ جہاں عوام اپنے کم وقت میں اپنے شناختی کارڈ ب فارم اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھائے گی۔
اس موقع پر عوام کی رہنمائی کے لیے جوائنٹ ٹائون آرگنائزر فیضان اقبال، ٹائون ممبر و فوکل پرسن عدنان جمال، ٹاؤن ممبر آصف، ٹاؤن نشرو اشاعت سیکریٹری اعجاز احمد، یوسی 25 اے کے آرگنائزر سید عمر عبداللّٰہ، یوسی 18 کے آرگنائزر نجم الحسن، جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی اور ساتھی بھی موجود تھے۔