این آئی سی نے ایشیاء فائونڈیشن کے تعاون سے امپیکٹ کلیکٹو کنسورشیم کا افتتاح کردیا

0
72

کراچی: این آئی سی کراچی نے ایشیاء فائونڈیشن کے تعاون سے امپیکٹ کلیکٹو کنسورشیم کا افتتاح کردیا۔ امپیکٹ کلیکٹو محققین، مدرسین، مبلغین، مبصرین، و صحافیوں پر مبنی انجمن ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے پیچھے کار فرما عوامل پر تحقیق کرنا، اور یہ تحقیق پالیسی ساز اور نجی اداروں، صحافیوں،سِوِل سوسائٹی سمیت جامعات کو موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے میں راہنمائی فراہم کرے گی۔

اس کنسورشیم کا مقصد ماحولیاتی، معاشرتی و انسانی بقاء کو عوامی و نجی داروں کے انتظامی امور کا محور بنانا اور عوامی بیانیے میں موسمیاتی تبدیلی پر مکالمے کو عام کرنا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایشاء فائونڈیشن امپیکٹ کلیکٹو کے تین رُکن اداروں کو پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی پر تحقیق کرنے کے لیئے گرانٹس فراہم کرے گا۔ 

ایل ایم کے ٹی کے سی ای او عاطف رئیس خان نے ایشیاء فائونڈیشن اور ایل ایم کے ٹی کے اشتراک سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے حوالے سے کہا کہ، امپیکٹ کلیکٹو ایک ایسی کاوش ہے جو پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو سمجھنے اور ان کے تدارک کے لیئے موئثر اور پائیدار حل دریافت کرنے میں راہنمائی فراہم کرسکتی ہے۔ یہ ہر شہری اور کاروباری ادارے کا اولین فریضہ ہے کہ وہ آگے بڑھے اور مشکلات میں گِھرے انسانوں کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔

ایشیاء فائونڈیشن کے ڈائریکٹر حارث قیوم نے امپیکٹ کلیکٹو کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ، پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کا باعث بننے والی گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن اپنی جغرافیائی محل و وقوعہ کے باعث یہ موسمیاتی تغیرات سے شدید متاثر ہورہا ہے۔ پاکستان اپنا جغرافیہ تو نہیں بدل سکتا ہے، لیکن ایسی پالیسیاں، قوانین اور سوچ ضرور اپنا سکتا ہے، جو ملک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچا سکتی ہیں۔ اور ہم ایسا کرنے کے لیئے تحقیق اور جدید خطوط پر استوار حل پیش کر کے کر سکتے ہیں۔

تقریب کے دوران کلائیمیٹ ریزیلی انس پر بات کرتے ہوئے ایمان دانش، شہزاد قریشی اور احمد شبر نے کہا کہ اسٹاٹ اپس اور کارپوریٹ اداروں کو اپنے طرزِ کاروبار کو ماحول دوست بنانا ہوگا، کیونکہ اسی ہماری بقاء منحصر ہے۔

امپیکٹ کلیکٹو کی تقریب پر ایشیاء فائونڈیشن نے عوام کو موسمیاتی تغیرات کے بارے میں آگاہ اور متحرک کرنے کے لیئے بنائی گئی ایک موبائل فون ایپلکیشن کا بھی افتتاح کیا۔ اس ایپ کا استعمال کر کے لوگ کلائیمیٹ چینج کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے اور اس سے بچائو اور تدارک پر کام کر سکیں گے۔

 

ایل ایم کے ٹی نے اس موقعے پر سیلاب زدگان کی بحالی کے لیئے سٹیزن فائونڈیشن کو دس لاکھ روپے بطور عطیہ بھی فراہم کیئے، تقریب کے اختتام پر امپیکٹ کلیکٹو کے اراکین نے ملک میں پائیدار ترقی کے فروغ پر کام کرنے اور آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں