افغان طالبان کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں موسیقی بجانے کے الزام میں چھ افراد کو زیر حراست

0
14

پشاور: افغان طالبان کی اخلاقی پولیس نےمو سیقی بجانے کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

مقامی نشریاتی ادارے ‘طلوع نیوز’ کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ شمالی صوبے بلخ میں پیش آیا جہاں ایک گھریلو نوعیت کی تقریب جاری تھی۔

طالبان کے ایک مقامی اہلکار کے مطابق ان افراد کو افغان شہر مزار شریف سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں ایک گھریلو تقریب میں موسیقی بجائی جا رہی تھی۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

طالبان حکومت موسیقی کے فروغ کو ‘بدعنوانی’ کی ایک شکل قرار دیتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ موسیقی ‘نوجوانوں کی گمراہی اور معاشرے کی تباہی’ کا سبب بنتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں