اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں حکومتیں ایک نظام کے تحت چلتی ہیں اور افراتفری سے ملک نہیں چلتے ہمارے پاس ہمارا آئین ہے۔ پوری قوم کے اندر ایک عمرانی معاہدہ سمجھتے ہیں۔ ہر ادارے کے اختیارات ایک دائرہ واضع ہے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور فساد اُس وقت آتا ہے جب ایک ادارہ اپنے آپ کو بالادست تصور کرے۔ انسان کی بے پناہ خواہشات ہوتی ہیں حکومتیں دائرہ میں رہ کر کام کرتے ہیں۔ جہاں پر جمہوریت ہے وہاں صحافت ہوتی ہے جہاں پر مارشل لا ہوتی ہے وہاں پر صحافت نہیں ہوتی۔