پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں میں کورونا وائرس سے قبل ڈیوٹی اوقات کار بحال کردیا۔ سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے اور نماز جمعہ کے لئے ایک گھنٹے کا وقفہ، ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی۔ چھ دن کام کرنے والے دفاتر اتوار چھٹی کے ساتھ اسی اوقات کار پر چلیں گے۔