برسات کے دنوں میں برقی آلات اور تنصیبات سے فاصلہ رکھیں، سلمان عبداللہ مراد

0
44

کراچی: عید الاضحی کے تینوں روز ضلع کونسل کراچی کی انتظامیہ نے مستعد ی اور فرض شنا سی سے اپنے امور انجام دیئے۔

 چئیرمین سلمان عبداللہ مراد نے وقفے وقفے سے دورہ کرکے ہونے والے انتظامات کا جا ئزہ لیا اور اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ دورے بھی کیے۔

 چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مثالی انتظامات کیئے گئے اور اس دفعہ کورونا وائرس کے سبب حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں سنت ابراہمی ادا کرنا تھی جس پر ہما ری حدود میں من وعن عمل درآمد کروایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے پہلے روز 45300 دوسرے روز 39650 تیسرے روز 29110 آلائشں اٹھا کر بنائی گئی ٹرینجز میں ٹھکانے لگائی گی۔ جبکہ شکایتی مراکز پر پہلے روز 141 دوسری روز 112 تیسرے روز 23 شکایات موصول ہوئی جن کو فوری طور پر حل کروایا گیا مہم چوتھے روز بھی جا ری رہے گی تاکہ علاقائی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں