پاکستان کا برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد کی حوالگی کا مطالبہ

0
46

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے برطانیہ سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔

حکومت پاکستان نے معاہدے کے بغیر باہمی تعاون کی بنیاد پر برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت مناسب وقت پر پاکستانی درخواست کا جائزہ لے گی۔ اس سے قبل ڈیلی میل نے اپنے مضمون میں علی عمران اور ایراکے اکرام نوید پر کرپشن الزامات عائد کیے تھے۔

وکیل علی عمران کا کہنا ہے کہ حوالگی کے مطالبے والا حکومتی خط علی عمران کے اخبار پر مقدمے کا نتیجہ ہے۔ بیرسٹر وحید الرحمن کا کہنا تھا کہ علی عمران کی برطانیہ بدری کے لیے پاکستان کو ٹھوس شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مطلوب ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے۔حکومت پاکستان اسحاق ڈار، حسن،حسین نواز، سلیمان شہباز کی حوالگی کا مطالبہ بھی کرچکی ہے۔ ماضی میں پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کیےگئے تمام افراد قتل کے جرم میں ملوث تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں