سانگھڑ: شہید میجر ثاقب حسین باجوہ کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ میں عسکری قیادت، سیاسی سماجی اور ہزاروں عوام نے شرکت کی جسد خاکی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلگ شگاف نعرے بلند کیے گئے جس سے شہر کی فضائیں گونج اٹھی۔
سانگھڑ شہید میجر ثاقب حسین باجوہ کی نماز جنازہ پولیس لائن گراؤنڈ میں ادا کرتے ہوئے حُر قبرستان میں انکی والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید میجر ثاقب حسین نے بلوچستان باڈر پر اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر سے مقابلے کے دوران سینے پر گولی کھا کر موت کو گلے لگاتے ہوئے شہادت کا رتبہ قبول کیا اور سانگھڑ کی عوام کو بہادر سپوت پر ناز ہے ان کے نماز جنازہ میں عسکری قیادت، سیاسی، سماجی اور عوامی جم غفیر ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
شہید میجر ثاقب حسین باجوہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہید حال ہی میں 12 مارچ 2023 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے باڈر پر اپنی آخری ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے کر بلور چوک کی طرف آرہے تھے کہ بزدل ملک دشمن دہشت عناصر ان پر حملہ آور ہوئے حملے میں وہ زخمی ہوئے اور جام شہادت کا رتبہ پایا۔