کراچی:کورونا وائرس سے تین ماہ قبل سندھ حکومت نے لاک ڈائون کی وجہ سے ٹرانسپورٹ پر مکمل پاپندی لگادی تھی جو وقت کے ساتھ اب اُٹھائی جارہی ہے تاہم اب حکومت سندھ نے بین الاضلاعی ایک ضلع سے دوسرے ضلع چلنے والی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں چلنے والی تمام مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کہ تحت اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو 3 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، تمام مسافر کوچز، وینز، بسوں میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔ اویس شاہ نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیاں حکومت سندھ کے مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔