پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ، جیو نے ڈرامے کی متعلقہ قسط کی مکمل ویڈیو تفتیشی حکام کے حوالے کردی

0
301

کراچی: کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونے والی کار حسن اتفاق سے جیو کے ڈرامے دیوانگی کے ایک منظر میں نظر آرہی ہے جیو نے ڈرامے کی متعلقہ قسط کی مکمل ویڈیو تفتیشی حکام کے حوالے کردی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر29 جون 2020 کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والی کار 10 ماہ پہلے ہل پارک میں کھڑی نظر آرہی ہے اور یہ منظر ہے جیو کے ڈرامے دیوانگی کا۔ ڈرامے کی یکم جولائی 2020 کو نشر ہونے والی قسط نمبر 33 میں ڈرامے کے دو کردار گفتگو کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں تو پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک کار پر یہی نمبر نظر آتا ہے جیو انتظامیہ نے تفتیش میں مدد کے جذبے سے ڈرامے کی متعلقہ قسط کی مکمل ویڈیو تفتیشی حکام کے حوالے کردی ہے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈرامے کی یہ قسط 30 اگست 2019 کو ہل پارک میں شوٹ کی گئی تھی جبکہ اب تک کی تفتیش میں یہ پتہ چلا ہے کہ 29 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے صرف چار دن پہلے یعنی 24 جون کو یہ کار ایک دہشت گرد نے سبزی منڈی پر واقع ایک شوروم سے خریدی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں