کراچی: سندھ میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔
جیکب آباد کے علاقے مبارکپور میں مقامی وڈیرے کی جانب سے مہران ٹی وی کے رپورٹر احسان مستوئی کے گھر میں گھس کر تشدد کیا۔ مقامی وڈیرے اور اس کے ساتھیوں نے صحافی احسان مستوئی اور اس کے اہلخانہ کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔
صحافی احسان مستوئی نے بتایا کہ مقامی وڈیرے کی جانب سے دھمکیان مل رہیں تھیں، ایس ایس پی جیکب آباد کو اس معاملے سے آگاہ بھی کیا گیا تھا۔
صحافی برادری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی مراد علی شاھ، آئی جی سندھ واقعی کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیں۔ احسان مستوئی پر تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔