کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نےکل نیب راولپنڈی کےسامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اور مرادعلی شاہ آج اسلام آبادروانہ ہوجائیں گے۔
نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو تیسری بار طلب کیا- مرادعلی شاہ کوجعلی اکاؤنٹ، سولرلائٹس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق مرادعلی شاہ پرغیر قانونی طورپرسولراسڑیٹس لائٹس کے ٹھیکےدینے کا الزام ہے۔ مراد علی شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کو کل صبح 11 بجے نیب راولپنڈی کے اتاترک آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب زرائع کے مطابق پلی بارگین کے ذریعے اس کیس میں 29 کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔