ایف آئی اے جونیئر افسر کی اعلی عہدے پر غیر قانونی تقرری پر تشویش

0
51

کراچی: ایف آئی اے زونل آفس کراچی کے ایک اہم اور حساس اعلی عہدے پر ایک سزا یافتہ اور جونیئر افسر کی تعیناتی پر افسران میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق رواں برس جنوری میں سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی نے ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو ایف آئی اے اسلام آباد سکندر حیات کی انکوائری کی سفارشات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اقبال کو تین برس کے لیے اس کی عہدے کی تنزلی اور انسپیکٹر کی تنخواہ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ مگر فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے مذکورہ افسر کو کراچی زونل آفس میں قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کا غیر قانونی چارج سونپ دیا گیا ہے جو کراچی کے تمام سرکلز کے تفتیشی افسران اور سربراہوں کو ڈائریکٹر کی ایما پر سوال جواب کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے متعدد اعلی افسران سے بات ہوئی اور سب کا متفقہ جواب تھا کہ یہ تعیناتی ناقابل فہم اور غیر قانونی ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر سندھ زون ون ضعیم اقبال شیخ اور مذکور افسر محمد اقبال کو متعدد بار کالیں کی گئیں، ان کو سوالات بھی میسج کیے گئے لیکن نہ انہوں نے فون کال اٹینڈ کیں، نہ کال بیک کی اور نہ ہی میسج کا جواب دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں