موٹروے گینگ ریپ کیس میں بڑی پیش رفت

0
41

لاہور: موٹروے گینگ ریپ کیس میں بڑی پیش رفت۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے گینگ ریپ کے دونوں  ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کا صحت جرم سے انکار کردیا۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جیل میں سماعت کی اور ملزمان کو جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سرکاری وکلا نے عدالت سے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

چالان کا متن میں ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں خاتون سے زیادتی پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کی اور لوٹ کھسوٹ کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں