کراچی: گلف ائیر کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر رحمان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف عملے نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔
بعد ازاں پکڑے گئے منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔