کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، منیجر گرفتار

0
76

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حوالہ/ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث سوئس ایکسچینج کمپنی کے مینجر سلطان دامانی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم  لائسنس کی آڑ میں حوالہ ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

 ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے افسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے  کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں واقع سوئس ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے دفتر پر کارروائی کی اور ملزم کے قبضے سے حوالہ ھنڈی میں ملوث اشیاء اور دیگر دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔ ملزم درآمد کنندگان کی جانب سے منگوائی گئی اشیاء کی ادائیگی حوالہ ھنڈی کے ذریعے کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہا تھا۔ ملزم سے مجموعی طور پر پاکستانی کرنسی روپے 14،304،39 غیر ملکی کرنسی 15،102،020 مساوی پاکستانی روپے 29،406،410 کل رقم برآمد کرکے ضبط کر لیے گئے۔ ملزم کی نشاندھی پر ملزم کے گھر سے 180,000 امریکی ڈالر اور 3000 برٹش پاونڈ بھی برآمد کر لئے گئے۔

 ملزم امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرکے پاکستانی روپے کی حالیہ گرتی ہوئی قدر سے فائدہ اٹھانا چاہتا تھا ملزم سلطان دامانی ودیگر کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 19/2021 زیر دفعہ  4، 5،23, FER Act 1947، کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو بغرض حصول ریمانڈ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں