سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم نامہ جاری، اب کم عمر ڈرائیوروں کے ساتھ ان کی گاڑی والدین کو بھی گرفتار کرکے بند کرنے کا فیصلہ

0
81

کراچی: معزز عدالت عالیہ سندھ ہائی کورٹ  نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ جن کی وجہ سے جان لیوا حادثات  رونما ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے والدین /گاڑی کے مالکان/ ڈرائیورز کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا ہے جو انہیں گاڑی موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔

  معزز عدالت عالیہ کے احکامات کے تحت کم عمر
 ڈرائیوروں اور ان کے والدین گاڑی کا مالک/ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی شروع کی جا ئے گی۔ بھاری جرمانہ اور چالان ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گاڑی/موٹر سائیکل/ رکشہ بھی تحویل میں لیا جائے گا اور وہ گاڑی اس صورت میں واپس دی جائے گی۔ جب جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ مالک /ڈرائیور لائسنس گاڑی کی اوریجنل رجسٹریشن بک کارڈ اور دیگر کاغذات معائنہ دکھائے گا۔ اس کے علاوہ والدین/ گاڑی کا مالک/ ڈرائیور  AFFIDAVIT بھی لکھ کر دے گا کہ آئندہ وہ بچے کو گاڑی/موٹر سائیکل/رکشہ چلانے کے لیے نہیں دیں گے۔ اگر AFFIDAVIT لکھ کر دینے کے بعد بھی کم عمر بچے نے پھر یہ خلاف ورزی کی تو درج بالا کاروائی کے ساتھ گاڑی غیر معینہ مدت کے لیے تحویل میں رکھی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں