پاکستان میں تعینات سپین کے سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

0
72

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات سپین کے سفیر مینویل ڈوران گیمینیز ریکو کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے سپین کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور معزز مہمان کے مابین میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں