چاغی میں غیرت کے نام پر جرگہ، حوا کی بیٹی قتل، بھائی گرفتار

0
110

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے میں غیرت کے نام پر جرگہ ہوا اور جرگے نے حوا کی بیٹی کو قتل کردیا۔ چاغی انتظامیہ نے ثابت کردیا کہ وہ ناکام ترین انتظامیہ ہے جس کی کوئی رٹ نہیں ہے۔

افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں 28 جون کے دن نام نہاد جرگے نے سفاک پناہ گزین افغان مہاجر احمد شاہ اسحاق زئی اور اس جرگے میں شریک نام نہاد ملکان، مشران کے فیصلے پر غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

معاملہ جب سوشل میڈیا پر زیر بحث آیا تو انتظامیہ حرکت میں آئی لیکن حوا کی بیٹی کا قتل ہو چکا تھا۔ علاقے میں شدید خوف کی فضا قائم ہوچکی ہے۔

انتظامی آفسران بالا حکام کے واضح احکامات کے باوجود اپنے ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑ کر اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید کی جشن منانے چلے گئے تھے۔

علامہ مکینوں کے مطابق انتظامیہ کی نااہلی اور رشوت خوری کی وجہ سے پورا چاغی بالخصوص افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل قتل و غارتگری کا اڈہ بن چکا ہے۔ چاغی کے رہائشیوں نے نام نہاد جرگے میں فیصلہ سنانے والے گردی جنگل میں پناہ گزین افغان مہاجر آحمد شاہ اسحاق زئی اور جرگے میں بیٹھے باقی افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

چاغی گردی جنگل افغان مہاجر کیمپ میں 28 جون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کو قتل کردیا گیا جبکہ مبینہ ملزم لڑکے کو چھوڑ دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر معاملہ زیر بحث آیا تو لیویز فورس نے مقتولہ کے بھائی سید محمد کو گرفتار کرلیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں